پاکستان میرا گھر اور وطن ہےیہاں آکر بے حد خوشی ہوئی: امام کعبہ شیخ خالد الغامدی

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 اپریل 2015 21:26

پاکستان میرا گھر اور وطن ہےیہاں آکر بے حد خوشی ہوئی: امام کعبہ شیخ خالد ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اپریل 2015 ء) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کا کہنا ہے کہ پاکستان انکا گھر اور وطن ہےانہیں یہاں آکر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کے اعزاز مین دیے گئے اعشائیہ کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان سے بے حد پیار ہے، پاکستان انکا گھر اور وطن ہےانہیں یہاں آکر لوگوں اور علماء کرام سے مل کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امام کعبہ کا پاکستان کے علماء اور حفاظ کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں قرآن حفظ کروانے والے معلم کا تعلق بھی پاکستان سے تھا۔ امام کعبہ کا فرقہ واریت کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فرقی واریت مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی سازش ہے جس کا نقصان صرف اور صرف مسلمانوں کو ہی پہنچے گا۔ امام کعبہ کا مزید کہنا تھا کہ پوری اسلامی دنیا ایک جسم کی مانند ہے، مسلمانوں کا دین اسلام اور دستور قرآن ہے۔

متعلقہ عنوان :