کہ وزیر اعظم کادورہ سعودی عرب اپنے کیے پر پشیمانی کے مترادف ہے،مفتی کفایت اﷲ

مبہم قرارداد پاس کرکے ہم نے سعود ی عرب جیسے مخلص دوست کوناراض کیا، حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے آخری حدتک جانا چائیے تھامگرپاکستان میں ایسانہیں ہونواز شریف پر ذاتی احسانا ت بھی کام نہ آسکے

جمعہ 24 اپریل 2015 21:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی راہنماء وسابق ممبرصوبائی اسمبلی مفتی کفایت اﷲ نے کہاہے کہ وزیر اعظم کادورہ سعودی عرب اپنے کیے پر پیشمانی کے مترادف ہے پارلیمنٹ سے مبہم قرارداد پاس کرکے ہم نے سعود ی عرب جیسے مخلص دوست کوناراض کیاچاہئے تویہ تھاکہ ہم اپنی غیرمبہم پالیسی کے مطابق حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے آخری حدتک جاتے اورسعودی عرب کاساتھ دینے کاواضح اعلان کرتے مگرپاکستان میں ایسانہیں ہوانواز شریف پر ذاتی احسانا ت بھی کام نہ آسکے جمعیت علماء اسلام کاموقف ہے کہ ہم کسی صورت حرمین کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ان خیالات کااظہار انھوں نے جامع مسجد جہان مریڑحسن راولپنڈی میں منعقدہ بین المسالک سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیااس موقع پر حافظ سراج الدین صدیقی ،مولانامحبوب الرحمن قریشی،مولاناسعید الرحمن سرور ،حاجی مظہر مسعود،حاجی محمددین ،مولاناولی محمدودیگر نے بھی خطاب کیاکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی کفایت اﷲ نے کہاکہ حرمین شریفین سے ہمارا ایمانی رشتہ ہے جوہرقسم کی سیاست سے بالاہے ارض حرمین کے دفاع کوخطرہ لاحق ہوا کڑوڑوں پاکستانی دفاع حرمین کے لئے سروں پر کفن باندھ کر جانوں کانذرانہ دینے کوتیاربیٹھے ہیں انھوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کاموقف ہے کہ ہم کسی صورت حرمین کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

متعلقہ عنوان :