راولپنڈی ، اہم شاہراہوں پر تجاوزات کیخلاف آپریشن،

ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس نیٹی ایم اے اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ہمراہ مختلف شاہراہوں پر مشترکہ آپریشن کیا ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے اور شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی

جمعہ 24 اپریل 2015 21:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) شہر اور بازاروں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے ، عوام الناس کے مطالبے پر اور شہریوں کو ٹریفک سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر راولپنڈی ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس کاٹی ایم اے اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے کے ہمراہ راولپنڈی کی مختلف اور اہم شاہراؤں پر تجاوزات کے خلاف گزشتہ روز مشترکہ گرینڈ آپریشن۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مختلف شاہراؤں پر کاروبار کی غرض سے تجاوزات کر کے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے اور شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی اور تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے اپنے اپنے ایریا میں موجود تجاوزات کو اپنے قبضے میں لے لیاجس پر عوام الناس نے ٹریفک پولیس ، ضلع پولیس ، ٹی ایم اے اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ بازاروں میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر تجاوزات نہ صرف ٹریفک کی روانی میں سخت رکاوٹ اور خلل کا باعث ہیں بلکہ خریداری کی غرض سے بازاروں میں آنے والے شہریوں کے لیئے سخت تکلیف اور پریشانی کا سبب ہیں جس سے آئے روز عوام الناس کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول ہیں اس لیئے عوام الناس کے مطالبے پر اور شہریوں کو بازاروں میں ٹریفک سہولیات سے مستفید کرنے کے لیئے ٹریفک پولیس راولپنڈی ، ضلع پولیس ، ٹی ایم اے اور چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے راولپنڈی میں تجاوزات کے خلاف گزشتہ روز گرینڈ آپریشن کیا جس سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی

متعلقہ عنوان :