راولپنڈی ، سانحہ راجہ بازار کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ

جمعہ 24 اپریل 2015 21:18

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)انسدا د دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 میں سانحہ راجہ بازار کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ۔سانحہ راجہ بازار کیس کی سماعت جمعہ کو انسدا د دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 کے جج آصف مجید اعوان نے کی ۔سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ کانسٹیبل عبداﷲ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت (25اپریل تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ صادق آباد توہین رسالت ریلی کیس کے ملزمان سیف اﷲ وغیرہ پر فرد جرم عائد کر کے سماعت 6مئی تک ملتوی کر دی ۔تھانہ گنجمنڈی آصف خان جدون کیس کی سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر کارروائی 29اپریل جبکہ اسی مقدمہ کے دیگر ملزمان سعید خان وغیرہ کی سماعت 9مئی تک ملتوی کر دی جبکہ تھانہ مورگاہ بھتہ خوری وقاص علی کیس کی سماعت 7 مئی اور تھانہ سول لائن مری بروری نسیم گل خٹک کیس کی سماعت 8مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔