راولپنڈی، مذہبی منافرت کیس کاملزم بری ، بھتہ خوری اور بارود برآمدگی کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد

جمعہ 24 اپریل 2015 21:18

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک نے مذہبی منافرت کیس کے ملزم کو بری کر دیا جبکہ بھتہ خوری اور بارود برآمدگی کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے جمعہ کو تھانہ سٹی چکوال کے مذہبی منافرت کیس کے ملزم جاوید اقبال کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کردیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ گوجر خان بھتہ خوری کے ملزم غلام عباس پر فرد جرم عائد کر کے 5مئی کی آئندہ سماعت پر شہادت طلب کر لی ،تھانہ صدر اٹک کے بارود برآمدگی کیس کے ملزم یاسر پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی اور سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔جمعہ کو تھانہ بنی پولیس مزاحمت کیس کے ملزمان عادل عباس وغیرہ میں تین گواہان کے بیانات ریکارڈ کر کے سماعت (آج)25اپریل تک ملتوی کر دی گئی جبکہ تھانہ گنجمنڈی حافظ محمد نوید عمران کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 4مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔