ما ڈل آ یان علی کیس،عبوری چالان عد الت میں پیش

جو ڈ یشل ر یما نڈ میں 27اپر یل تک تو سیع،کسٹمز کی تفتیشی ٹیم کو دو روز میں چالان مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت

جمعہ 24 اپریل 2015 21:18

ما ڈل آ یان علی کیس،عبوری چالان عد الت میں پیش

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) سیشن اینڈ ڈ یو ٹی جج بہادر علی خان نے کر نسی سمگلنگ کے الزام میں گر فتار ماڈل آ یان علی کے جو ڈ یشل ر یما نڈ میں 27اپر یل تک تو سیع کر تے ہو ئے کسٹمز کی تفتیشی ٹیم کو دو روز میں چالان مکمل کر کے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جمعہ کوسپیشل کورٹ کسٹم میں ہونا تھی تاہم مذکورہ کورٹ کے نئے جج نے تاحال اپنے عہدے کا چارج نہیں سنبھالا جس کے باعث منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کو ڈیوٹی جج بہادر علی خان کی عدالت میں پیش کیا گیا اس مو قع پر کسٹمز کی جا نب سے انسپکٹر یو سف مغل نے ایک صفحہ پر مشتمل عبور ی چا لا پیش کر تے ہو ئے عدا لت کو بتا یا کہ دیگر افراد کی کیس میں ملو ث ہو نے کے حوالہ سے ٹھو س شواہد حا صل کئے جا ر ہے ہیں جس کے بعد ہی حتمی اور مکمل چا لا ن عدا لت میں پیش کیا جا سکے گا اس موقع پر ایان علی کے وکیل سردار اسحاق نے عدا لت سے استدعا کی کہ تفتیشی ٹیم نے 40روزہ حراست کے باوجود چالان پیش نہیں کیا لہذا چالان فوری پیش کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں سردار اسحاق نے کہا کہ چالیس روز تک چالان مکمل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد ان کی موئکلہ کی حراست بھی خلاف ضابطہ ہے فاضل جج بہادر علی خان نے ملزمہ ایان علی سے دریافت کیا کہ کیا انہیں جیل میں کوئی تکلیف لاحق ہے تو ایان علی نے بتایا کہ انہیں جیل میں الرجی و صحت و صفائی کے مسائل لاحق ہیں جس پر عدالت نے ان کے علاج معالجے کے احکامات دیئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایان علی کی جانب سے جیل میں درپیش مسائل کی بابت تحریری درخواست بھی پیش کی گئی سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونے کے باوجود ایان علی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی یاد رہے کہ 14 مارچ کو بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرنجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے دبئی جاتے ہوئے معروف پاکستانی ماڈل ایان علی کے سامان سے 5 لاکھ امریکی ڈالرز برآمد ہوئے تھے جس پر ماڈل کو حراست میں لیا گیا تھا۔