پاکستان سعودی عرب کی غیر مشروط طور پر حمایت کا اعلان کرے،عبدالرحمن مکی

مسلم دنیا پاکستان کو اپنا رہنما مانتی ہیعالم اسلام میں قائدانہ کردار ادا کرنے کا موقع گنوا دیا ایران اور لبنان بھی مسلم امہ کے ساتھ کھڑے ہوں اور باغیوں کے خلاف سعودی واتحادی فوج کا ساتھ دے ،پاک فوج کو کرائے کی فوج کہنے والوں نے یہودی و صیہونی سازشوں کا ساتھ دیا، پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 24 اپریل 2015 21:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) راوالپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء)پاکستان نے عالم اسلام میں قائدانہ کردار ادا کرنے کا موقع گنوا دیا ،مسلم دنیا پاکستان کو اپنا رہنما مانتی ہے، پاکستان سعودی عرب کی غیر مشروط طور پر حمایت کا اعلان کرے ،ایران اور لبنان بھی مسلم امہ کے ساتھ کھڑے ہوں اور باغیوں کے خلاف سعودی واتحادی فوج کا ساتھ دے ،پاک فوج کو کرائے کی فوج کہنے والوں نے یہودی و صیہونی سازشوں کا ساتھ دیا ، امریکی بحری بیڑے کی سعودی عرب اور یمن کی سرحدوں کے پاس موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ اس خطے میں اجارہ داری چاہتی ہے ، پارلیمنٹ میں پانچ دن تک سعودی عرب کا ٹرائل ہوتا رہا لیکن بھارت جو ہمارے صوبوں میں علیحدگی پسندوں کی تحریکوں کو سپورٹ کرتا ہے اور دہشت گردی کروا رہا ہے اس کے خلاف پارلیمنٹ کیوں خاموش ہے ان خیالات کا اظہار جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے شعبہ سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی نے مرکز القدس راوالپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ راوالپنڈی کے امیر مولانا عبدالرحمن ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے ناظم محمد عرفان ، ابو طلحہ و دیگر ان کے ہمراہ تھے ، پریس کانفرنس سے قبل حافظ عبدالرحمن مکی نے جامع مسجد القدس میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا اس موقع پر ہزاروں مردو خواتین نے ان کے پیچھے نماز جمعہ ادا کی، نماز جمعہ پر سیکورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے تھے اور جماعۃ الدعوۃ کے چاک و چوبند نوجوانوں کا دستہ پہرے پر مامور تھا پر وفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے منصوبہ بندی کے تحت پہلے مرحلہ میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کوتباہ کر دیا جس کی وجہ سے سعودی عرب کی سرحدوں کو بڑھتے ہوئے خطرات کم ہوگئے ، اگر پاکستان عرب ممالک کے اتحاد میں شامل ہو جاتا تو یہ نیٹو کی طرز پر عالم اسلام کا ایک بڑا اتحاد بن جاتا ، اس جنگ نے عرب دنیا کو ایک مقام عطا کر دیا اور دنیا کے دیگر ممالک بھی ان کی طاقت کو نظر انداز نہیں کر سکتا ، پاکستان کی جانب سے عرب ممالک اتحاد کی مدد نہ کرنا افسوسناک ہے سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی غیر مشروط حمایت کی اب پاکستان کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے تھا جو اس جنگ کو پراکسی وار کہ رہے ہیں ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ سعودی عرب نے اپنے قدیم حلیف امریکہ سے مدد نہیں مانگی یہ مسلم دنیا کے لیے بہت بڑا موقع تھا کہ اپنا علیحدہ اتحاد بناتے اور پاکستان اس میں بہت بڑا کردار ادا کرکے اپنی اگلی نسلوں کئے مستقبل کو محفوظ کر سکتا تھا انہوں نے کہا کہ امریکہ کا کام اسلحہ فروخت کرنا ہے اور اس کے لیے اسے نئی منڈی کی ضرورت تھی وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر اپنے لیے منڈی تلاش کر رہا ہے تاکہ اسے اسلحہ کی فروخت کا موقع مل سکے ،یہ انتہائی شرمناک ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے اپنی فوج کو کرائے کی فوج کہا گیا جبکہ یہی فوج جب اقوام متحدہ کے لیے مختلف ممالک میں استعمال ہو رہی ہوتی ہے تو کوئی بحث نہیں ہوتی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعلی اور وزیر داخلہ سمیت عسکری حکام بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ بھارت پاکستان کے اندر تخریب کاری اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے لیکن اس کے باوجود بھارت کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے زور ڈالا جا رہا ہے انہوں نے کہ کشمیریوں نے اپنے حصے کا حق ادا کر دیا اب ضرورت ہے کہ پاکستان بھی اپنے حصے کا حق ادا کرے بھارت ظلم و جبر کی انتہا کر چکا لیکن کشمیریوں کے دل سے آزادی کو ختم کرسکا