منی لانڈرنگ کیس ، تحقیقات کیلئے سکارٹ لینڈیارڈکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ ملزمان صولت مرزااورمعظم علی کے بیانات ریکارڈکئے جائیں گے

جمعہ 24 اپریل 2015 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) منی لانڈرنگ کیس سے متعلق تحقیقات کیلئے سکارٹ لینڈیارڈکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی،عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ ملزمان صولت مرزااورمعظم علی کے بیانات ریکارڈکئے جائیں گے ،یادرہے کہ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء نے سکارٹ لینڈیارڈٹیم کی پاکستان آمدکی خبر25مارچ کوہی دیدی تھی۔

تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سکارٹ لینڈیارڈکی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے ،سکارٹ لینڈیارڈکی ٹیم کراچی سے گرفتارہونے والے مبینہ ملزم معظم علی اورپھانسی کے منتظرصولت مرزاکابیان عمران فاروق قتل کیس کے تناظرمیں ریکارڈ کرے گی ،معظم علی اس وقت 90روزہ جسمانی ریمانڈپرجسمانی تحویل میں ہیں ،جن کوسکارٹ لینڈ یارڈ ٹیم کے سامنے پیش کرنے کیلئے کراچی سے اسلام آبادنامعلوم مقام پرچندروزقبل منتقل کردیاگیاہے ،یادرہے کہ معظم علی پرعمران فاروق قتل کیس میں ملوث مبینہ ملزمان محسن اورکاشف کورقم بھجوانے کاالزام ہے جبکہ دوسری جانب پھانسی کے منتظرمجرم صولت مرزاکاپھانسی سے ایک دن قبل ویڈیوبیان سامنے آنے کے بعدسکارٹ لینڈیارڈکی ٹیم نے پاکستان آنے کافیصلہ کیاتھاتاہم بعدازاں معظم علی کی گرفتاری اوران سے رینجرزکی تحقیقات کے باعث سکارڈلینڈیارڈکی ٹیم کچھ تاخیرسے پاکستان پہنچی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سکارٹ لینڈیارڈکی ٹیم کی منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے پاکستان آمدکی خبراُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء نے 25مارچ کوہی دیدی تھی

متعلقہ عنوان :