Live Updates

وزیرا علیٰ شہباز شریف نے جو ٹاسک دیا تھا آج اس کا رزلٹ سامنے آ رہا ہے‘عثمان انور

ڈیف کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب کی پہلے ایشیاء ٹی 20ڈیفکرکٹ کپ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 24 اپریل 2015 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ ہمارے لئے یہ بہت خوشی کا مقام ہے کہ آج پاکستان میں غیرملکی ٹیمیں کھیل رہی ہیں، ہمارے ڈیف کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، 3سال قبل وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف نے جو ٹاسک دیا تھا آج اس کا رزلٹ سامنے آ رہا ہے، پاکستانی یوتھ کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پہلے ایشیاء ٹی 20 ڈیف کرکٹ کپ کے آخری پول میچ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سپورٹس میں کسی بھی قسم کا اعزاز حاصل کرنے پر کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا ہے اس سے ان کی سپورٹس سے دلچسپی کا اظہار ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف اگلے برس سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ تین ارب روپے کر رہے ہیں جس سے کھلاڑیوں کو مزید سہولتیں ملیں گی۔کھلاڑی دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کریں ہم ا ن کو ہر طرح کی سہولت فراہم کریں گے۔ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پنجاب انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں شرکت کیلئے پاکستان آ رہی ہے، پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایشیاء کپ منعقد کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے، ایسویسی ایشن ڈیف ورلڈ کرکٹ کپ بھی منعقد کرائے، سپورٹس بورڈ پنجاب مکمل تعاون کرے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سپورٹس کو منظم انداز میں آگے بڑھا رہی ہے، کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیں گے، ٹیلنٹ کو موقع مل رہا ہے انٹرنیشنل ٹیمیں جب پاکستان آکر کھیلیں گی تو ہمارے کھلاڑیوں کے تجربے میں اضافہ ہوگا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات