Live Updates

اے این پی بڈھ بیر کے دیرینہ کارکنان کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت

جمعہ 24 اپریل 2015 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے دیرینہ کارکنوں حاجی نیک محمد اور صابر نے اپنے خاندان کے سینکڑوں افراد سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان جمعہ کے روز بڈھ بیر میں منعقدہ ایک جلسے میں کیا ان تمام افراد نے صوبائی وزیر آبنوشی شاہ فرمان کی علاقہ بڈھ بیر کیلئے عوامی خدمات سے متاثر ہو کرپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی قوم کے مسائل کے حل کے لئے جس طرح دھرنا دیا اور جس طرح انہوں نے تکلیفیں برداشت کیں ، ان کی ان ہی عوام دوست جذبوں اور پالیسیوں کو دیکھتے ہوئے یہاں کے عوام دوسری پارٹیوں کو چھوڑکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیا رکر رہے ہیں اس کے علاوہ صوبائی وزیر شاہ فرمان بھی صوبے باالخصوص اپنے حلقہ میں بلا تفریق و سیاسی وابستگی کے ترقیاتی کام کررہے ہیں۔اس موقع پرپی ٹی آئی کے طارق، صلاح الدین اور نیک محمدنے بھی خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات