پیپلز پارٹی اتوار 26اپریل کو لیاری میں تاریخی جلسہ کریگی، لیاری ہمیشہ سے پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا، ہے اور رہیگا،شرجیل میمن

جمعہ 24 اپریل 2015 20:59

کراچی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اتوار 26 اپریل کو لیاری میں تاریخی جلسہ کرے گی۔لیاری ہمیشہ سے پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا، ہے اور رہے گا۔ لیاری کے عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو، بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری سے بے تحاشہ محبت کرتے ہیں۔

جمعہ کو جاری اپنے ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی اور اس دور حکومت میں بھی لیاری میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ لیاری میں جامعات اور کالجز کا جھال بچھایا گیا ہے۔ لیاری میں ترقی اور یہاں کے انفراسٹریکچر کی بحالی کے لئے ماضی میں جب وفاق اور سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اس وقت بھی خصوصی پیکجز دئیے گئے اور اس دور حکومت میں بھی جب سندھ میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت ہے لیاری کی ترقی اور یہاں کے عوام کے مسائل کے حل اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خصوصی طور پر صوبائی حکومت کو ہدایات دی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے لیاری کے عوام کو لیاری یونیورسٹی سمیت متعدد کالجز اور دیگر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لیاری میں ہونے والا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا اور اس جلسہ میں عوام کی لاکھوں کی تعداد میں شرکت اس بات کی غممازی کرے گی کہ لیاری ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کا مضبوط قلعہ تھا۔ آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لیاری میں رہنے والے عوام اور یہاں کا بچہ بچہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا دیوانہ ہے اور وہ اس سے محبت کرنے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :