میجر جنر ل عمر فاروق کاڈیزرٹ رینجرز کا دو رہ

جمعہ 24 اپریل 2015 20:37

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) رینجر ز(پنجا ب) میجر جنر ل عمر فاروق برکی نے اگلے مو رچو ں کے دو رے کے تیسرے مر حلے میں ڈیزرٹ رینجرز کا دو رہ کیا اور جوا نو ں سے ملے۔اس سے پہلے پنجاب رینجرز کی کمان سنبھالنے کے فوراًبعد آ پ نے ورکنگ باؤنڈری سے ملحقہ بھجوات چاروہ اور دھمالہ سیکٹر زاور چولستان ڈیزرٹ کے اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا۔

جب آپ سیکٹر ہیڈ کوارٹرزڈیزرٹ رینجرزبہاولپورپہنچے توسیکٹر کمانڈربریگیڈئر ریاض الحسن نے آپ کا استقبال کیا اور رینجرز امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اگلے مورچوں پر تعینات رینجرز جوانوں سے ملے اور ان کی اعلیٰ پیشہ و را نہ کا رکر دگی اور بلند حوصلہ و عزم کو سراہا۔ رینجرز افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران آپ نے کہاکہ رینجرز کی تاریخ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے کارناموں سے بھری پڑی ہے۔

آپ نے کہا کہ سرحدوں کی نگہبانی ایک مقدس فریضہ ہے جس میں پنجاب رینجرز کے جوانوں کا جوش و ولولہ قابل تحسین اور مثالی ہے ۔ ڈا ئر یکٹر جنر ل نے پنجاب رینجرز کے آپریشنل اور پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔آپ کاکہناتھاکہ پنجاب رینجرز اپنے مقدس فرائض کی ادائیگی میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :