پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ جمناسٹک چیمپئن شپ 2015ء کیلئے ضلع بہاول پور کی ٹیم کا انتخاب

جمعہ 24 اپریل 2015 20:37

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ جمناسٹک چیمپئن شپ 2015ء کے لئے ضلع بہاول پور کی ٹیم کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں تین روزہ ٹرائل کے بعد کھلاڑیوں محمد فرقان، محمد شاہد انصاری، محمد شعیب ملک، محمد اویس اور محمد گلزار کو منتخب کیا گیا ہے۔اس جمناسٹک ٹیم کے ہمراہ حسین عباس بطور کوچ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ جمناسٹک چیمپئن شپ 25اپریل کو گوجرانوالہ شہر کے منی سپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد کی جا رہی ہے۔بہاول پور ضلع کی جمناسٹک ٹیم چیمپئن شپ کے تمام 6ایونٹس میں مقابلہ کرے گی۔اس سے قبل بھی ضلع بہاول پور کی جمناسٹک ٹیم 2007ء سے 2010ء تک مسلسل چار سال فاتح رہی ہے۔نیشنل جمناسٹک چیمپئن شپ کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب بھی اسی انٹر پنجاب جمناسٹک مقابلوں کے کھلاڑیوں سے کیا جائے گا۔ضلع بہاول پور کے جمناسٹک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نے توقع ظاہر کی ہے کہ امسال بھی جمناسٹک ٹیم شاندار اعزاز کے ساتھ ضلع کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ عنوان :