کراچی، علاقائی ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور منصوبوں کے وقت مقررہ پر تکمیل کو یقینی بنا یا جائے،قرۃ العین میمن
جمعہ 24 اپریل 2015 20:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کو ترقی اور مسائل سے پاک بنا نے کے لئے تمام محکمے تندہی اور نیک نیتی کے ساتھ فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنا ئیں علاقائی ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور وقت مقررہ پر تکمیل کو یقینی بنا کر عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ بلدیہ کورنگی کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے اجلاس سے کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں سپرٹنڈنگ انجینئر پریم چند ،XENایم اینڈ ای بلدیہ کورنگی بہروز خان ،شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کے بی اینڈ آر ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیگٹیو انجینئرز بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
اجلاس میں بلدیہ کورنگی کے تحت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا اور علاقائی ترقی کے حوالے سے مزید منصوبوں کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرۃ العین میمن نے کہاکہ ضلع کورنگی کو ترقی اور عوام کو مسائل سے چھٹکار دلا کر مسائل سے پاک ماحول کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے انہوں نے انجینئرنگ ڈیپارٹمنت کے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقیاتی منصبوں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا مظاہرہ کئے بغیر عوام کو سہولت کی فراہمی کے لئے تعمیر کئے جانے والے منصوبوں کو معیاری میٹریل کے استعمال اور اس انہتائی شفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائے اس موقع پرمیونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ برساتی نالوں ،سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے صفائی وستھرائی اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے زیر استعمال مشنریز اور گاڑیاں جو ورکشاپ میں ناکارہ ہیں اسے مرمت کرکے آن روڈ کیا جائے اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے لانڈھی اور کورنگی ورکشاپ میں سیکورٹی کے انتظامات کو موثر بنا نے کی بھی ہدایت کی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.