واحد ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 اپریل 2015 20:31

واحد ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے دی
میرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اپریل 2015 ء) دورہ بنگلہ دیش کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق میرپور میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ڈیبیو کرنے والے مختار احمد نے اوپنر احمد شہزاد کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ آغاز فراہم کیا تاہم پچاس کے ٹوٹل پر احمد شہزاد 17 رنز بنا کر آوَٹ ہوگئے۔

ون ڈاوَن پر آنے والے کپتان شاہد آفریدی 12 رنز بنا کر ایمپائر کے متنازع فیصلے کا شکار ہوئے۔ اوپنر مختاراحمد 77 کے مجموعی ٹوٹل پر 37 رنز بنا کر آوَٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ اسکور میں 26 کا اضافہ کر کے آوَٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

حارث سہیل 30 جبکہ سہیل تنویر 8 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمٰن نے دو، جبکہ سنی عرفات اور تسکین احمد کی جانب سے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا گیا۔

جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف سترویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن اور صابر رحمان نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال 14، مشفیق الرحمان 19 جبکہ سومیا سرکار بنا کوئی رن بنائے آوَٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :