افسران اپنی پوری توجہ شہر کے ہر علاقہ میں پانی کی یقینی فراہمی پر صرف کریں ،ایم ڈی واٹر بورڈ

جمعہ 24 اپریل 2015 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سر وسز تمام ضلعی چیف انجینئرز،چیف انجینئر زبلک و ، واٹر ٹرنک مین اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اپنی پوری توجہ شہر کے ہر علاقہ میں پانی کی یقینی فراہمی پر صرف کریں خاص طور پر نارتھ کراچی ،ضلع غربی میں پا نی کی قلت کے علاقوں پر پوری توجہ اور مناسب حکمت عملی وضع کر کے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،ایم ڈی واٹر بورڈ نے افسران کے اجلاس کے دوران مزید کہا کہ صوبائی وزیر بلدیات و چیئر مین واٹر بورڈ شر جیل انعام میمن نے پانی کی قلت دور کر نے اور واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس کی نگرانی کے لئے کمشنر کراچی شعیب صدیقی کی سر براہی میں جو کمیٹی تشکیل دی ہے ،ان کی مشاورت سے تمام ضلعی چیف انجینئرز بلک و W.T.M کے چیف انجینئرز باہمی تعاون سے پانی کی قلت کے اسباب کی نشاندہی اور ان کا یقینی حل مد نظر رکھتے ہوئے اور اپنے دیرینہ تجر بہ سے استفادہ کر تے ہوئے فراہمی آب کی منصفانہ و مساویانہ تقسیم کو لازمی بنائیں انہوں نے کہا کہ ضلعی چیف انجینئرز اپنے اضلاع میں قائم ہائیڈرنٹس کی بھی سختی سے مانیٹرنگ کریں ،ہائیڈرنٹس سے مقررہ اوقات کی پابندی کرائیں تاکہ فراہمی آب کا شیڈول متاثر نہ ہو جبکہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے کہ شہر یوں کو مقرر کر دہ نر خوں پر واٹر ٹینکرز مل سکیں ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے چیف انجینئرز سے درپیش مسائل اور معاملات پر بھی گفتگو کی ،انہوں نے کہا کہ دھابیجی پمپنگ ہاؤس کے تمام پمپس کو فعال رکھا جائے ،اس سلسلہ میں پہلے بھی چیف انجینئر الیکٹریکل و میکنیکل کو ہدایات د ی جاچکی ہیں ،انہوں نے کہاکہ واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ ہاؤسز سے پانی کی پمپنگ کو تر جیحی بنیادوں پر رواں رکھاجائے ، جبکہ ہر ضلع میں کے۔

(جاری ہے)

الیکٹرک کی لو ڈ شیڈنگ اور پانی کی فراہمی کے اوقات کارمیں یکسانیت پیدا نہ ہواور کے۔الیکٹرک کی انتظامیہ سے شیڈول طے کیاجائے تاکہ جن علاقوں میں پانی کی فراہمی جن اوقات میں کی جائے وہ اوقات لو ڈ شیڈنگ سے مطابقت نہ رکھتے ہوں ، پانی کی فراہمی میں روانی بر قرار رکھنے کے لئے ہر سطح پر عملی اقدامات کئے جائیں اور رکاوٹوں کو دور کیاجائے ،اس لئے کہ پانی کی فراہمی واٹر بورڈ کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :