لاہور، عدالت عالیہ نے6افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 24 اپریل 2015 20:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منظور احمد ملک کی منظوری کے بعد دو ایڈیشنل اور چار اسسٹنٹ رجسٹرار ز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پرنسپل سیٹ پر ایڈیشنل رجسٹرار لیجسلیشن عبدالحفیظ اور راولپنڈی بنچ کے ایڈیشنل رجسٹرار محمد اکرم کا باہمی تبادلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اسسٹنٹ رجسٹرارخالد محمود کو جوڈیشل برانچ راولپنڈی سے لوئر کورٹ اسٹیبلشمنٹ برانچ پرنسپل سیٹ، عابد علی چودھری کو فوجداری برانچ راولپنڈی بنچ سے ایم آئی ٹی ون برانچ پرنسپل سیٹ، طارق محمود کو لوئر کورٹ ایسٹیبلشمنٹ برانچ پرنسپل سیٹ سے ریزیڈنٹ برانچ راولپنڈی بنچ جبکہ محمد طفیل کو ایم آئی ٹی ون برانچ سے فوجداری برانچ پنڈی بنچ تبدیل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :