جسٹس انوارالحق نے آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی

جمعہ 24 اپریل 2015 20:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق سربراہ آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

(جاری ہے)

آصف ہاشمی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ڈی ایچ اے لینڈ سکینڈل کیس میں ایف آئی اے نے انکے موکل کے بلاجواز ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے ہیں،اس کیس کے دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کی جا چکی ہیں جبکہ کیس کا مکمل چالان بھی ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے لہٰذاعدالت ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔جسٹس انوارالحق نے ذاتی وجوہات کی بنا ء پر کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل واپس چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

متعلقہ عنوان :