Live Updates

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی واضح اکثریت حاصل کرے گی ‘اعجاز چوہدری

عمران خان اپنی ذات کی نہیں آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں عوام نظام کی تبدیلی اور دھاندلی کا بدلہ لینے کیلئے گھروں سے باہر نکلیں پنجاب کے حکمرانوں نے کسانوں کا معاشی قتل عام کر رہی ہے جس کی سزا چھوٹے کاشتکار اور کسان کو مل رہی ہے‘صدر تحریک انصاف پنجاب

جمعہ 24 اپریل 2015 20:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پی ٹی آئی واضح اکثریت حاصل کرے گی عمران خان اپنی ذات کی نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں عوام نظام کی تبدیلی اور دھاندلی کا بدلہ لینے کے لئے گھروں سے باہر نکلیں ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی مک مکا سیاست نے غریب عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ، لا قانونیت،دہشت گردی سمیت دیگر مسائل تحفے میں دئیے ہیں تحریک انصاف عوام کے ووٹوں کے تقدس کی جنگ لڑ رہی ہے پنجاب کے حکمرانوں نے کسانوں کا معاشی قتل عام کر رہی ہے جس کی سزا چھوٹے کاشتکار اور کسان کو مل رہی ہے جس سے انکا کوئی پرسان حال نہیں ظالم حکمران روزگار دینے کے بجائے چھین رہے ہیں ، تحریک انصاف شہروں ہی میں نہیں دیہاتوں تک پھیل چکی ہے ،دھرنے کی سب سے بڑی کامیابی عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا ، پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنان آنے والے بلدیاتی انتخابات کی ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں پی ٹی آئی کو کامیابی کے لئے بلدیاتی انتخابات چیلنج سمجھ کر لڑنا ہوگا اور نچلی سطح پر پارٹی کے پیغام کو عام کرنا ہوگا ،بلدیاتی انتخابات جمہوریت کی نرسری ہے مقامی نمائندے منتخب ہو کر عوام کے مسائل حل کریں گے (ن) لیگ نے مقامی حکومتوں سے صوبے پنجاب کی عوام کو محروم رکھا پی ٹی آئی نے عدالتی جنگ لڑ کر پارٹی بنیادوں پر الیکشن کروانے کی کامیابی حاصل کی جس سے تحریک انصاف نے سیاسی رخ ہی موڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز اسقبالیہ رینالہ خورد،ڈسٹرکٹ وومن ونگ کے اجلاس سابقہ ایم پی اے رانا آفتاب کی رہائش گاہ پر ورکر کنونشن ، کسوال سے جماعت اسلامی کے این اے 163 کے سابقہ امیدوار میجر (ر ) غلام سرو رسابقہ ناظمین عمران اشرف ،چوہدری محمد نعیم مان اور 86 آر سکس سے سابقہ ناظم مہر ریاض کی ساتھیوں سمیت شمولیت کے موقع پر جلسوں سے خطاب کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی کی تاریخی جدو جہد کے نتیجے میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ،جوڈیشنل کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ دھاندلی کرنے والے چوروں کو پکڑے تو سارے ڈکیت پکڑے جائیں گے اور قوم کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا ،جوڈ شیل کمیشن کا جو بھی فیصلہ آئیگا اسے پی ٹی آئی قبول کریں گی ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی کامیابی سیاسی جدہ جہد کے زریعے ممکن نہیں پی ٹی آئی نے ایک نئی تاریخ رقم کی جس کی تیسری دنیا کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جس کی جڑیں چاروں صوبوں میں ہے پی ٹی آئی کراچی کے انتخاب میں حصہ لیکر ثابت کر دیا ہے کہ وہ وفاق کی علامت ہے تحریک انصاف نے کراچی کی عوام میں پائے جانے والے خوف کے بت کو توڑ دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو رہا ہے گیارہ کروڑ افراد ایک وقت کا کھانا کھا رہے ہیں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہیں جا رہے ہر 20 منٹ کے بعد صحت کی سہولتیں نہ ملنے کی وجہ سے ایک ماں اور ہر ایک منٹ کے بعد گندہ پانی پینے سے ایک بچہ مر رہا ہے ۔ہر پاکستانی ایک لاکھ پانچ ہزار کا مقروض ہے ملک میں جنگل کا قانون ہے قاتل دندناتے پھر رہے ہے انہیں کوئی پکڑنے والا نہیں اور مقتولین انصاف کے حصول کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے حکمرانوں کی ترجیح پاکستانی نہیں بلکہ بڑے بڑے نام نہاد منصوبے کی آڑ میں وہ اربو ں روپے کمیشن کھارہے ہے وقت آ گیا ہے کرپٹ ٹولے سے نجات حاصل کرنے کے لئے عوام تحریک انصاف کا ساتھ دیں۔

رائے حسن نواز، شکیل خان نیازی، آفتاب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے عوام مایوس ہو چکے ہے اب قوم کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہے تحریک انصاف عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی ،تحریک انصاف عوام کے مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گی آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہے ۔غلام سرور اور مہر ریاض نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وژن اور نظریہ پر یقین رکھتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہے اور یقین دلاتے ہے کہ پارٹی کا پیغام دن رات ایک کر کے گھر گھر پہنچائیں گے اس موقع پر چوہدری اشفاق، رانا نعیم عظیم ، ڈاکٹر ابو الحسن، علی شکور، رائے مرتضی، رانا وسیم ، عمران غزالی ، شیخ شاہد حمید، جلا ل الدین ڈھکو، محمد یار ڈھکو، ہارون مغل، حاجی سجاد، ملک طارق ، شاہد نور گل، سردار جاوید اقبال وٹو، راؤ غضنفر ، خادم ہارنی، مہر جاوید مہر، مہر اقبال بھروانہ، سردار فیصل شفاعت، غلام نبی کھو کھر، میجر ( ر) احمد رضا، شازیہ رضا، غلام رسول وٹو سمیت ضلع ، تحصیل اور یونین کونسل کے عہدیداران ،یوتھ ، ٓئی ایس ایف، وومن ونگ سمیت سٹیک ہولڈرز ، ٹکٹ ہولڈرز اور ہزاروں کارکنان نے شرکت کی۔

کارکنوں نے اعجا زاحمد چوہدری کا ساہیوال ، رینالہ خورد، کسوال دیگر مقامات پر کارکنوں پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچاور کی ۔بعد ازاں اعجاز احمد چوہدری نے اپنے دورہ کے موقع پر شکیل نیازی کے ہمراہ پارٹی رہنماؤں جلال الدین ڈھکو اور محمد یار ڈھکو کی رہائش گا ہ پر بیگمات کے انتقال پر اظہار تعزیت کے لئے گئے انہوں نے مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات