ہائیکورٹ کالاپتہ شہری کو بازیاب کرا کے 30اپریل تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم

جمعہ 24 اپریل 2015 20:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء )لاہور ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کو بازیاب کرا کے 30اپریل تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار خاتون نجمہ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وسیم نامی شخص نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول کر نجمہ کے شوہر میاں افتخار کو اٹھا کر لے گئے۔پولیس درخواست کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کر رہی اور ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپتہ شخص ایف آئی اے کے پاس موجود ہے۔جس پر فاضل عدالت نے لاپتہ شہری کو 30اپریل کو بازیاب کرا کے ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔