سندھ کے 8کنٹونمنٹ بورڈز کے 44وارڈز میں 39کونسلرز کی نشست پر انتخابات( کل) ہونگے

237پولنگ سٹیشنزاور 928پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ،الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کرلئے پولنگ کا آغاز صبح 8بجے شروع ہوگی جو شام 5بجے تک جاری رہے گی،انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہوگی

جمعہ 24 اپریل 2015 20:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) سندھ کے 8کنٹونمنٹ بورڈز کے 44وارڈز میں 39کونسلرز کی نشست پر انتخابات کل (ہفتہ)ہوں گے ،جس کیلئے 237پولنگ اسٹیشنز اور 928پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔پولنگ کا آغاز صبح 8بجے شروع ہوگی جو شام 5بجے تک جاری رہے گی ۔انتخابات کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے 8کنٹونمنٹ بورڈز میں کل 44وارڈز ہیں ۔پنو عاقل کنٹونمنٹ کے 2وارڈز میں 6پولنگ اسٹیشنز ،مردوں اور عورتوں کے دس دس پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں جس میں کل 4619رجسٹرڈ ووٹر ز ہیں ۔حیدرآباد کنٹونمنٹ بورڈ ز کے 10وارڈز میں 38پولنگ اسٹیشنز ،مردوں کے 88،خواتین کے 64پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

40205ووٹ رجسٹرڈ ہیں ۔کراچی میں 6کنٹونمنٹ بورڈز ہیں جس میں ضلع شرقی میں فیصل کنٹونمنٹ اور منوڑا کنٹونمنٹ شامل ہیں ۔

فیصل کنٹونمنٹ کے 10وارڈز میں رجسٹرڈ ووٹرز 154053ہیں ۔جس میں مردوں کی تعداد 80817اور خواتین کی 73236ہے ۔فیصل کنٹونمنٹ بورڈ میں 73پولنگ اسٹیشنز ،مردوں اور خواتین کے 146,146پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔منوڑا کنٹونمنٹ بورڈ کے 2وارڈزمیں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2516ہے جس میں مردوں کی تعداد 1472اور خواتین 1044ہیں ۔کلفٹن کنٹونمنٹ کے 10وارڈز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 142844ہے جس میں مرد ووٹرز 75589اور خواتین ووٹرز67255ہیں ۔

کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں 73پولنگ اسٹیشن اور مردوخواتین کے لیے 140,140پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے 5وارڈز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 35679ہے ،جس میں مردوں کی تعداد 19792اور خواتین کی تعداد 15887ہے ۔کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں 19پولنگ اسٹیشنز ،مرد وں اور خواتین کے لیے 38,38پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کے 3وارڈز میں رجسٹرڈ ووٹرز 29661ہیں جس میں مردوں کی تعداد 16264اور خواتین کی تعداد 13997ہے ۔

ملیر کنٹونمنٹ بورڈ میں 18پولنگ اسٹیشنز ،مردوں کے 35اور خواتین کے 33پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں ۔کورنگی کنٹونمنٹ کے 2وارڈز میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 17949ہے ۔جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 10392اور خواتین ووٹرز کی تعداد 7577ہے۔اس کنٹونمنٹ میں 8پولنگ اسٹیشنز ،مرد اور خواتین کے لیے 8,8پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں ۔پولنگ میں سفید کلر کے بیلٹ پیپرز استعمال کیے جائیں گے جن پر امیدواروں کے انتخابی نشان پرنٹ ہوں گے۔