سعودی حکمرانوں کی جانب سے مطالبات کی کوئی فہرست نہیں دی گئی: وزیر اعظم نواز شریف

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 اپریل 2015 20:06

سعودی حکمرانوں کی جانب سے مطالبات کی کوئی فہرست نہیں دی گئی: وزیر اعظم ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اپریل 2015 ء) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی حکمرانوں کی جانب سے مطالبات پر مبنی کوئی فہرست نہیں دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دورے پر پہنچنے کے بعد اپنی رہائش کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ اچھے برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں مزید بہتر ہونا چاہئیے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کے دورہ سعودی عرب کے دوران یمن کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور سعودی حکمرانوں کی جانب سے انہیں مطالبات پر مبنی کسی قسم کی کوئی لسٹ نہیں دی گئی تاہم اگر سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہوا تو سعودی عرب کے کندھے سے کندھا ملا کر اسکا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر کے دورہ پاکستان مین تاخیر ہوئی تاہم اب چین کے صدر بڑی سرمایہ کاری پاکستان میں لائے جس سے ملک معاشی ترقی کرے گا اور لوگوں کو روزگار بھی ملے گا۔

متعلقہ عنوان :