حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے اپنے جانوں کانذرانہ پیش کرنے سے بھی گریزنہیں کریں گے‘مولانا رانا محمد شمشاد سلفی

حکومت پاکستان سعودی حکومت کاکھل کر ساتھ دے اوربین الاقوامی سطح پرسعودی عرب کی حمایت حاصل کرنے کیلئے اپنابھرپور کردارادا کرے

جمعہ 24 اپریل 2015 20:00

نارنگ منڈ ی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) جماعتہ الدعوۃ اورمتحدہ اہل حدیث کے مرکزی رہنما مولانارانامحمدشمشادسلفی نے جمعہ کے روزایک فقیدالمثال دفاع حرمین شریفین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قیام پاکستان سے اب تک سعودی عرب نے ہرکڑے وقت میں پاکستان کی ہرلحاظ سے مددکی ہے اورمشکل کی کسی گھڑی میں پاکستان کوتنہانہیں چھوڑاہم اس عزم کااظہارکرتے ہیں کہ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے اپنے جانوں کانذرانہ پیش کرنے سے بھی گریزنہیں کریں گے ۔

انہوں نے نمازجمعہ کے بعدنارنگ موڑ سے نارنگ منڈی تک 5کلومیٹرتک تاریخی ریلی نکالی اورمقامی ریلوے سٹیشن پرہرمسلک کے ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے کہاکہ حکومت پاکستان سعودی عرب اور یمن کی جنگ میں حرمین شریفین کے تقدس کے پیش نظرسعودی حکومت کاکھل کر ساتھ دے اوربین الاقوامی سطح پرسعودی عرب کی حمایت حاصل کرنے کیلئے اپنابھرپور کردارادا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حرمین کے تحفظ کی جنگ پرائی نہیں ہمارے ایمان کاحصہ ہے تحفظ حرمین شریفین کے مسئلہ پرغیرجانبداررہنے کی باتیں کرنے والے ظالم کاساتھ دے رہے ہیں پاکستانی قوم سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہرقسم کی قربانی پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔ حکمران کوبروقت فیصلے کرنے چاہئیں اور حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودی عرب کے ہرمطالبہ کوپوراکرناچاہیے تقریب سے امن کمیٹی کے صدرقاری محمد الیاس شاہد محمدیاسین بھٹی حافظ مدثرپروفیسر پرویز سیہول حفیظ اﷲ بٹ حافظ ریاض عبدالباری حافظ محمدفیصل عبداﷲ شاہ حافظ عباس منشی داؤداشرف اوردیگرنے خطاب کیاواضح رہے کہ ہزاروں لوگ تپتی دھوپ میں دو گھنٹے تک کھڑے رہے اور بڑی توجہ سے تقریب سنتے رہے اورہرمسلک کے عوام نے بھرپورشرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :