بہاولنگر ،انجمن تاجران کے عہدیدرارن کی وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی سے ملاقات

تاجروں کے مطالبے پر بہاولنگر میں سینکڑ اور ڈونگہ بونگہ میں گریڈ اسٹیشن کے قیام کا اعلان

جمعہ 24 اپریل 2015 19:56

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) انجمن تاجران ضلع بہاولنگر کے عہدیدرارن کی وفاقی وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی سے ملاقات۔تاجروں کے مطالبے پر بہاولنگر میں سینکڑ اور ڈونگہ بونگہ میں گریڈ اسٹیشن کے قیام کا اعلان ۔ضلع میں فوری طور پر 200کے وی کے 20عددٹرانسفارمر بھی فراہم کرنے کا اعلان ۔توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے تاجربرادری سے تعاون کی اپیل۔

حکومت بجلی کے بحران حل کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران ضلع بہاولنگر کے صدر حمیداحمد صدیقی ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ فضل الہی ٗنائب صدر چوہدری طارق اور دیگرتاجروں پر مشتمل ایک وفد نے وفافی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابدشیر علی کے دورہ بہاولپور کے موقع پر ان سے خصوصی ملاقات کی اورانہیں ضلع بہاولنگر سے متعلق مسائل سے آگاہ کیاجس پر وفاقی وزیر نے بہاولنگر میں سیکنڈ اور ڈونگہ بونگہ ٹاؤن کمیٹی میں نئے گریڈ اسٹیشن کے قیام کرنے کا اعلان کیا اور اسکے علاوہ ضلع کے لیے 200کے وی کے 20عدد ٹرانسفارمرفراہم کرنے کا اعلان کیا وفاقی وزیر نے تاجر برادری کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجلی کے بحران اور اس کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات کررہی ہے جس کے بہت جلد مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں انہوں نے تاجربرادری سے توانائی کے بحران پر قابوپانے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی اس موقع پر چیف ایگزیکٹو میپکو مظفر علی عباسی ایس ای بہاولنگر سید جواد احمد اور دیگر اعلی افسرن بھی موقع پر موجود تھے تاجر برادری کی طرف سے وفاقی وزیر کو بہاولنگر میں کھلی کچہری منعقد کرنے کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کرلی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفد نے وفاقی وزیر کا ضلع بہاولنگر کے مطالبات ماننے پر انکا خصوصی شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :