Live Updates

پی ٹی آئی نے این اے 108ضمنی انتخاب کیلئے دو نام شارٹ لسٹ کر لئے

صوبائی صدر نے انٹرویوز کے بعد نام عمران خان کو بھجوا دئیے،حتمی امیدوار کے نام کا اعلان متوقع

جمعہ 24 اپریل 2015 19:56

پی ٹی آئی نے این اے 108ضمنی انتخاب کیلئے دو نام شارٹ لسٹ کر لئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے منڈی بہاؤ الدین کے حلقہ این اے 108میں ہونیوالے ضمنی انتخاب کیلئے دو نام شارٹ لسٹ کر کے پارٹی سربراہ عمران خان کو بھجوا دئیے ،حتمی امیدوار کا اعلان آج ( ہفتہ) کو کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے حلقہ این اے 108 کی خالی ہونے والی نشست پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حصول کے لئے 18 امیدواران نے درخواستیں جمع کروائی تھیں جسکے بعد صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری نے انٹرویو زکیے ۔جن میں سے محمد طارق تارڑاور شکیل گلزار کے نام شارٹ لسٹ کر کے پارٹی سربراہ عمران خان کو بھجوا دیئے گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے لئے حتمی امیدوار کا اعلان ( ہفتہ ) کو متوقع ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات