حکمران کنٹونمنٹ بورڈذکے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی سے باز رہے ‘ چوہدری محمد سرور

عوام کے ووٹوں کی طاقت سے تحر یک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کر یگی ‘ کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو

جمعہ 24 اپریل 2015 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) تحر یک انصاف کی کورکمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمران کنٹونمنٹ بورڈذکے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی سے باز رہے ‘عوام کے ووٹوں کی طاقت سے تحر یک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کر یگی ‘موجودہ حکمران اپنی ناکام پالیسوں سے ملک کو’’ مسائلستان‘‘ بنا رہے ہیں عوام ان کر پٹ اور نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے تحر یک انصاف کے ہاتھ مضبوط کر یں ۔

(جاری ہے)

لندن سے پارٹی کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کی کورکمیٹی کے رکن چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کئی بار اقتدار میں آچکیں ہیں اور اب بھی اقتدار میں ہیں مگر دونوں جماعتوں نے غر یب اور عام آدمی کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ ان کو صرف تسلیاں دیں ہیں جسکی وجہ سے عوام کو ان نااہل اور کر پٹ حکمرانوں سے چھٹکارے کیلئے اپنے ووٹ کی طاقت کو استعمال کر یں اور آج کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کے ہاتھ مضبوط کر یں اور انتخابی نشان بلا رکھنے والے امیدواروں کو ووٹ دیں کر کا میاب کر یں کیونکہ تحر یک انصاف کے کا میاب منتخب عوامی نمائندے ہی عوام کو تمام مسائل سے نجات دلا کر ان کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل کر سکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آج تحریک انصاف عوام کی طاقت سے ہی کنوٹمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کر یگی اور ملک کو مسائلستان بنانیوالے ناکام ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :