تحریک صراط مستقیم پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں ’’ یوم حضرت خواجہ غریب نوازؒ‘‘ منایا گیا

مساجد میں خطبات جمعۃ المبارک میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی شخصیت اور تعلیمات کو موضوع سخن بنایا گیا

جمعہ 24 اپریل 2015 19:46

تحریک صراط مستقیم پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں ’’ یوم حضرت خواجہ غریب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) تحریک صراط مستقیم پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں ’’ یوم حضرت خواجہ غریب نواز‘‘ منایا گیا۔ اس موقع پر کانفرنسز اور سیمینار ز کا انعقاد ہو گا، مساجد میں خطبات جمعۃ المبارک میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی شخصیت اور تعلیمات کو موضوع سخن بنایا گیا ۔ اس موقع پربر صغیر پاک و ہند کو اسلام کا گہوارہ بنانے کے سلسلہ میں آپ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تحریک صراط مستقیم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف صف جلالی ،شیخ الحدیث مولانا ارشاد احمد حقانی ، مولانا فرمان علی جلالی، مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی، مولانا محمد یونس قادری، مولانا محمد عبدالکریم جلالی ودیگرنے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غریب نوازحضرت خواجہ معین الدین اجمیری رحمہ اﷲ تعالی نے برصغیر سے کفر و شرک کی سیاہ رات کو ایوان صبح میں بدلنے میں اہم کردار ادا کیا َآپ نے پرتھوی راج کو شکست دے کر دین مصطفی ﷺکا پرچم لہرایا آپ نے برصغیر پاک و ہند میں سجدوں کی جو تخم ریزی کی تھی اس سے گلشن اسلام آج بھی بہار آشنا ہے ۔

(جاری ہے)

ہندو دھرم کے خلاف آپکی صدا ئے دلنواز نے دو قومی نظریئے کو جنم دیا جس کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود آیا ۔آپ کے افکار تحریک ِپاکستان سے لے کر تکمیلِ پاکستان تک ایک مرشد کی حیثیت رکھتے ہیں ۔پاکستان نام نہاد روشن خیالی کا نشان نہیں بلکہ اولیاء کا فیضان ہے ۔پاکستان کی نظریاتی اور جغرفیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری جیسے اولیاء کے افکار سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔اکھنڈ بھارت سوچ کے خاتمے کیلئے نسل نو کو اولیاء ِبر صغیر سے روشناس کرانا ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :