پشاور،دنیا میں باوقار مقام پانے کیلئے نئی نسل کو جدید عصری و فنی علوم سے روشناس کرانا انتہائی ضروری ہے، ملک شاہ محمد وزیر

جمعہ 24 اپریل 2015 19:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ، ماس ٹرانزٹ و فنی تعلیم ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا ہے کہ دنیا میں باوقار اور با عزت مقام پانے کیلئے نئی نسل کو جدید عصری علوم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم سے بھی روشناس کرانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ دنیا کے بیشتر ترقی یافتہ ممالک نے پیشہ ورانہ اور فنی تعلیم کے حصول کو اپنا اولین مقصد قرار دیکر ہی ترقی کی منازل طے کی ہیں اور آج وہ پوری دنیا میں صنعتی ومعاشی میدان میں سب سے آگے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پشاور میں محکمہ فنی تعلیم کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا جس میں محکمہ کے متعلقہ حکام موجود تھے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے گزشتہ انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو ایفا کرنے کیلئے ہر طرح سے کوششیں کی جا رہی ہیں اور صوبے کے نوجوانوں کو ہنر یافتہ اور پیشہ ورانہ علوم سے آراستہ کرنے کیلئے فنی اور ووکیشنل تعلیم کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے محکمہ فنی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی غرض سے صوبے میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA )کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی زیر سر پرستی صوبے میں فنی تعلیمی ادارے جدید فنی اور ووکیشنل تربیت سے نئی نسل کو آراستہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے محکمہ کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اپنی طرف سے بھر پور اقدامات کریں تا کہ یہ محکمہ عوام کے مفاد کیلئے زیادہ سے زیادہ خدمات سرانجام دے سکے۔

متعلقہ عنوان :