Live Updates

پی ٹی آئی تنقید کی بجائے عوام میں خود اعتمادی اور اُن کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،ڈاکٹرحیدرعلی

جمعہ 24 اپریل 2015 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا انسپکشن ٹیم کے صوبائی انچارج و پارلیمانی سیکرٹری برائے انٹی کرپشن ڈاکٹر حیدر علی خان نے خوازہ خیلہ کوز کلے سوات میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائدین کی صاف و شفاف سیاست کے ثمرات کی بدولت بلدیاتی انتخابات میں خوازا خیلہ کوز کلے کے 10 ممبران انتخابات سے قبل بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔

ڈاکٹر حیدر علی خان نے بلا مقابلہ منتخب ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام اور پی ٹی ائی کے اعتماد پر پورا اُترنے کیلئے بھرپور محنت کریں۔ اور لوگوں کے مسائل و مشکلات کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تنقید کی بجائے عوام میں خود اعتمادی اور اُن کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ خوازہ خیلہ کوز کلے کے باشعور لوگ مخالف امیدوار سامنے نہیں لائے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام سے علاقہ کے حالات ناقابل یقین حد تک بدل جائینگے ۔اس موقع پر بلا مقابلہ منتحب بلدیاتی امیدواروں جن میں آفتاب علی ،حضرت خان ، اجمل خان ، فضل ہادی، رفیع الدین ،آفرین خان اور بخت بیدار نے اپنے بلا مقابلہ انتخاب میں ڈاکٹر حیدر علی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاکہ وہ اپنی محنت اور کارکردگی سے عوام اور پی ٹی آئی کے قائدین کے اعتماد کومزید مضبوط بنا ئیں گے اور اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھکر لوگوں کی بے لوث خدمت کیلئے دن رات کمربستہ رہیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :