وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور پنجاب کے وزیراعلی محمدشہبازشریف کادورہ پشاور

جمعہ 24 اپریل 2015 19:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور پنجاب کے وزیراعلی محمدشہبازشریف جمعہ کے روز مختصردورے پر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں فاٹاکے حالات ، آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج اور ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔بعدازاں چوہدری نثارعلی خان اور محمدشہبازشریف گورنرسردارمہتاب خان کے ہمراہ مردان گئے اور سابق وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی سے ان کے والد اعظم خان ہوتی کی وفات پر تعزیت کی۔