وزیراعلیٰ شہبازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
جمعہ 24 اپریل 2015 19:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین دوستانہ و تجارتی تعلقات قائم ہیں اور برطانیہ پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر ہے۔
برطانیہ کا تعلیم، صحت، سکل ڈویلپمنٹ، امن عامہ اور دیگر شعبوں میں تعاون لائق تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے ڈیفڈ کے تعاون سے پنجاب میں سکل ڈویلپمنٹ پروگرام پر کامیابی سے عمل جاری ہے۔(جاری ہے)
ڈیفڈ کے تعاون سے صوبے میں سکول ریفارمز روڈ میپ کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اسی طرح برطانیہ کے تعاون سے صحت عامہ کا بھی ایک بڑا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی حکومت معاشی و اقتصادی شعبوں میں دوررس اصلاحات متعارف کرا رہی ہے، اسی طرح حکومت کے ٹھوس اقدامات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں تجارتی وفود کے تبادلے ہونے چاہئیں۔ برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.