امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کل منصورہ میں نمازفجر ،مرکز اہلحدیث میں نماز ظہر پڑھائیں گے

مقامی ہوٹل میں علماء کنونشن سے خطاب کرینگے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے عشائیہ دیا جائے گا

جمعہ 24 اپریل 2015 19:35

امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کل منصورہ میں نمازفجر ،مرکز اہلحدیث میں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) امام کعبہ شیخ خالد الغامدی ( ہفتہ) جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ کی مسجد میں نماز فجر پڑھائیں گے۔ امام کعبہ کے منصورہ پہنچنے پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق،سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر رہنما استقبال کریں گے ۔ جماعت اسلامی کی قیادت امام کعبہ سے ملاقات بھی کر ے گی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کل ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف امام کعبہ شیخ خالد الغامدی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے ۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کے مطابق امام کعبہ شیخ خالد الغامدی اتوار کے روز مرکز اہل حدیث 106 راوی روڈ کا دورہ کریں گے اور وہاں نماز ظہر کی امامت کریں گے۔بعدازاں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں علماء کنونشن سے خطاب کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں موجودگی کے دوران امام کعبہ جاتی امراء رائے ونڈ کا دورہ بھی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :