ملکی بجٹ کا بڑا حصہ حکمرانوں کی کرپشن کی نذر ہورہا ہے اورترقیاتی منصوبوں کے نام پر میگا کرپشن کی جارہی ہے‘ میا ں محمود الرشید

زرداری حکومت کیخلاف واویلا کرنیوالے موجودہ حکمران میگا کرپشن اور لوٹ مار میں اپنی مثال آپ بن چکے ہیں‘ وفود سے گفتگو

جمعہ 24 اپریل 2015 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ملکی بجٹ کا بڑا حصہ حکمرانوں کی کرپشن کی نذر ہورہا ہے اورترقیاتی منصوبوں کے نام پر میگا کرپشن کی جارہی ہے ‘ملک سے کرپشن کا خاتمہ تو درکنار کمی کی کوئی امید بھی نظر نہیں آرہی ،نیب،ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن جیسے ادارے خود کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں اورقومی خزانے کی لوٹ مار میں ملوث عناصر کو پکڑ کر ا ن سے اپنا حصہ وصول کرلیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالر شید نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی کو پکڑنے والے اہم ادارے قومی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں اور ان اداروں پراٹھنے والے اربوں کے اخراجات سے غریب طبقات کی فلاح وبہبود کا راستہ نکل سکتا ہے، کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمہ میں ناکام رہنے پر انسداد بدعنوانی کے ان اداروں کو ختم کردینا ہی بہترین قومی مفاد میں ہوگا، انہوں نے کہا زرداری حکومت کیخلاف واویلا کرنیوالے موجودہ حکمران میگا کرپشن اور لوٹ مار میں اپنی مثال آپ بن چکے ہیں اور پارلیمنٹ کے اراکین کی اکثریت لوٹ مار،اقربا پروری اور بدعنوانی میں ملوث ہے۔

متعلقہ عنوان :