ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے ’’ خادم پنجاب دیہی روڈ ز پروگرام ‘‘ پر تمام اضلاع میں تیز رفتاری سے کام جاری ہے

آئندہ 3برس کے دوران مرحلہ وار پروگرام کے تحت تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر 150ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائیگی پروگرا م پر عملدرآمد کے حوالے سے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے‘وزیراعلیٰ کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب

جمعہ 24 اپریل 2015 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے’ ’ خادم پنجاب دیہی روڈ ز پروگرام ‘‘ پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے اور آئندہ 3برس کے دوران مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبہ پنجاب کی تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر 150ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جائے گی ،’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام ‘‘کے تحت جنوری2018تک تمام دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کر لیا جائے گا،دیہی معیشت کے فروغ اور ترقی کیلئے ’’خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام ‘‘ کا میگا پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ پروگرام دیہی معیشت کے لئے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار ویڈیولنک کے ذریعے سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی لاگت سے دیہی سڑکوں کی تعمیر وبحالی کا بہت بڑا پروگرام شروع کیاہے اورپنجاب کے دیہی علاقوں میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے یہ منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے-’’خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام‘‘ کا براہ راست فائدہ کسانوں اور دیہات میں بسنے والے افراد کو ہو گا-دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا پروگرام دیہی علاقوں میں ہزاروں لوگو ں کو روز گار فراہم کرے گا-پروگرام سے کسانوں ،کاشتکاروں او ردیہات میں بسنے والے افرا دکو زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر آئیں گی-انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت ،معیاری اور شفاف تکمیل پنجاب حکومت کی پالیسی ہے اوراسی پالیسی کے تحت تمام سڑکوں کی تعمیر کے اعلیٰ معیار کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا-انہوں نے کہا کہ ’’خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام ‘‘پر عملدرآمد کے حوالے سے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا گیا ہے اور تمام اضلاع میں مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں- وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ’’خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام ‘‘پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے ساتھ تعمیر ہونے والی سڑکوں کی دیکھ بھال کا موثر میکنزم بنایا جائے- انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے ’’خادم پنجاب دیہی روڈزپروگرام‘‘ سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور دیہی علاقوں میں بسنے والے کروڑوں افراد مستفید ہوں گے-سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے ’ خادم پنجاب دیہی روڈ ز پروگرام ‘‘پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :