ملک بھر کے 42کینٹ بورڈ میں ہونے والے انتخابات میں 18لاکھ سے زائد ووٹر آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

سیاسی جماعتوں کے 541جبکہ 610آزاد امیدوار 199وارڈز سے انتخاب کیلئے پنجہ آزمائی کریں گے

جمعہ 24 اپریل 2015 19:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ملک بھر کے 42کینٹ بورڈ میں ہونے والے انتخابات میں 18لاکھ سے زائد ووٹر آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ،سیاسی جماعتوں کے 541جبکہ 610آزاد امیدوار 199وارڈز سے انتخاب کیلئے پنجہ آزمائی کریں گے الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان کے چاروں صو بوں میں واقع 42کینٹ بورڈز کی حدود میں رہائش پذیر 18لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لئے 20لاکھ بیلٹ پیپر ز چھاپے گئے ہیں ووٹرز کیلئے چاروں صوبوں میں مجموعی طور پر 1225پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جس میں 130پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس جبکہ 310پولنگ سٹیشنز حساس قرار دئیے گئے ہیں بلدیاتی انتخابات کے لئے سب سے زیادہ امیدوار پاکستان تحریک انصاف نے 137وارڈز میں کھڑے کئے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن نے 128نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی نے 89نشستوں پر جماعت اسلامی نے 74نشستوں پر پاکستان عوامی تحریک اور ایم کیو ایم نے 27/27نشستوں پر اے این پی نے 13نشستوں پر ایم ایم اے نے 9نشستوں پر عوامی مسلم لیگ نے7نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں کینٹ بورڈ کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کے چاروں صوبوں سے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم نے صرف سندھ سے اے این پی خیبر پختونخوا سے عوامی مسلم لیگ نے پنجاب جبکہ جماعت اسلامی نے سندھ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں ۔