موبائل اورسمز پرٹیکس کٹوتی،20لاکھ نئے کنکشنز بڑھنے کا امکان

جمعہ 24 اپریل 2015 19:24

موبائل اورسمز پرٹیکس کٹوتی،20لاکھ نئے کنکشنز بڑھنے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) موبائل فون اورسمز پر ٹیکس کٹوتی سے چند سالوں میں بیس لاکھ نئے کنکشنزکا اضافہ ہوسکتا ہے،سیلولر انڈسٹری نے حکومت سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا، دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر بھاری ٹیکسزادا کرنے والی پاکستانی سیلولرانڈسٹریز کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی سولہ فیصد ہے جبکہ موبائل فونز اور دیگر آلات کی درآمد پربھی کسٹم ڈیوٹی ،اور دیگر ٹیکسزعائد ہونے سے ٹیلی کام سیکٹرمیں سرمایہ کاری سست روی کا شکار ہورہی ہے ، ٹیکسزکی شرح کی کمی سے دو ہزار بیس تک بیس لاکھ نئے کنکشنز کو ٹیلی کام سیکٹر کا حصہ بنایاجاسکتا ہے،سیلولر انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ دو ہزار پندرہ سولہ میں میں سبسکرائبرز کو سہولت پہنچانے کے لیے سم ایکٹیویشن چارجز ،آئی ایم ای آئی رجسٹریشن ٹیکس اور دیگر ٹیکسز کو کم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :