قانون نافذ کرنے والے ادارے کی سرجانی ٹاوَن میں کاروائی، ٹارگٹ کلر بابر عرف ڈپٹی گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 اپریل 2015 19:13

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اپریل 2015 ء) قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے سرجانی ٹاوَن میں کاروائی کرتے ہوئے 20 ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ٹارگٹ کلر بابر عرف ڈپٹی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے سرجانی ٹاوَن مین چھاپہ مار کر 20 ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث مشہور زمانہ ٹارگٹ کلر بابر عرف ڈپٹی کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار تارگٹ کلر کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔