سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات منہدم کر دیں

جمعہ 24 اپریل 2015 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل منظورقادر کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہرکردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے صدرٹاؤن میں پلاٹ نمبر2/8,G.K-2گراؤنڈفلور پر کارپارکنگ کی جگہ پر غیرقانونی پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر 33.G.K-7پرساتویں منزل کے آرسی سی کالمزاورلفٹ کیس ،پلاٹ نمبر76,A.Mپر پہلی منزل کی آرسی سی چھت اورگراؤنڈفلور پر سامنے کے حصے کی دیواروں، پلاٹ نمبر 2/3,R.B-7پر دوسری منزل کے آرسی سی کالمز اور پلاٹ نمبر 1833-S-21حسن لشکری ولیج پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت اورتیسری منزل کیلئے نصب شیٹرنگ سمیت پلاٹ نمبرFL-12مکان نمبر 11بلاک 5اسکیم 5کلفٹن پر تیسری منزل کے آرسی سی کالمز اورچھت کی تعمیر کیلئے نصب شیٹرنگ کومنہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ڈیمالیشن ٹیم نے بن قاسم ٹاؤن کے علاقے فیز1 & 2 Ext میں پلاٹ نمبر C-56،پلاٹ نمبر C-85اورر پلاٹ نمبر C-175کے گراؤنڈفلور پر دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔ مذکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :