حق پرست نمائندے قائد تحریک کی ہدایت پر عوام کو صحت کے ساتھ پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے بھی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں،حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی

جمعہ 24 اپریل 2015 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شہوانی نے کہا ہے کہ حق پرست نمائندے قائد تحریک کی ہدایت پر عوام کو صحت ،تعلیم،کھیل کود کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے بھی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بلدیہ زون کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود تمام اداروں کے ذمہ داران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ عوامی شکایات کے اذالہ کیلئے تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی سے فرائض کی انجام دیہی کیلئے لائحہ عمل طے کریں خصوصاً فراہمی آب کی صورتحال کو جلد سے جلد بہتر بناکر پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے حق پرست رکن اسمبلی کو بلدیہ غربی میں جاری صاف سر سبز اور پر امن سندھ مہم کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مہم کے دوران صفائی ستھرائی ،کچرہ کنڈیوں کی صفائی ،نکاسی آب کے نظام کی بہتری پارکس و گرین بیلٹس کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ شجرکاری پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ غیر قانونی سائن بورڈز وال چاکنگ اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھی تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے بلدیہ زون میں نئے پارک کی تعمیر کے منصوبے پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :