کراچی پولیس تھانوں کے لائن فونز عدم ادائیگی کی بنا پر سالوں سے بند ،ہنگامی صورتحال میں رابطہ کرنے میں عوام کو مشکلات

جمعہ 24 اپریل 2015 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) اربوں روپے بجٹ خاصل کرنے والی کراچی پولیس کے بیشتر تھانے لائن فون پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی سہولت سے محروم ہیں۔جس کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی سورتحال میں تھانے سے رابطہ کرنے میں عوام کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

بعض پولیس اسٹیشن کے فون بلز صرف چند ہزار روپے میں جو ادا کر کے فون بحال کرایا جا سکتے ہیں۔لیکن اعلٰی افسران کی عدم توجہی کی بنا پر یہ فون سالوں سے بند پڑے ہیں فون نہ ہونے کے سبب تھانوں کا عملہ بھی یہ کہکر جان چھوڑا لیتا ہے کہ ان کے پاس واقع کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب اکثر تھانے کے ایس ایچ اوز موبائل فون بھی اٹینڈ نہیں کرتے ہیں جو عوام کی پریشانی میں اور اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :