26اپریل کو عوام کا سمندر ککری گراؤنڈ میں ہوگا ، بھر پور عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے ،چیئر مین بلاول بھٹو اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی قیادت میں عوامی حقوق کی جدو جہد کا سفر جاری رہے گا

پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریاکے صدرساجد رفیق کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 24 اپریل 2015 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116کے صدر ساجد رفیق نے کہا ہے کہ 26اپریل کوپیپلز پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام میں عوام کا سمندر ککری گراؤنڈ میں موجود ہوگا ،سٹی ایریا PS-116کے کارکنان اور عوام جلسہ عام میں بھر پور شرکت کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ایریا PS-116کے زیر اہتمام جلسہ عام ککری گراؤنڈ کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ ،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات حیدر علی کے علاوہ تمام وارڈز کے صدور ،جنرل سیکریٹریز ،سیکریٹر ی اطلاعات نے شرکت کی ،ساجد رفیق نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ہمیشہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے انشا اﷲ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی قیادت میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کا مشن پورا کرینگے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا جلسہ عام شہر کراچی سے نفرت کے خاتمے اور امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا انہوں نے کارکنان اور شہر کراچی کے غیور عوام سے اپیل کی وہ 26اپریل کو ککری گراؤنڈ کے جلسہ عام میں بھر پور شرکت کرکے عوام قوت کا مظاہرہ کریں ۔