ریلوے پولیس نے پکڑی گئی منشیات جوڈیشل مجسٹریٹ سبی1 کی نگرانی میں نذر آتش کردی

جمعہ 24 اپریل 2015 18:38

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ریلوے پولیس نے مختلف مقدمات میں پکڑی گئی منشیات جوڈیشل مجسٹریٹ سبی1 کی نگرانی میں نذر آتش کردی منشیات فروشوں کو قانوں کے مطابق سز ا دی گئی ہے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے اپنی ذمہ داریاں ایمانداری کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں ، جوڈیشل مجسٹریٹ سبی1جمعہ خان مندوخیل تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے پولیس کی جانب سے ریلوے تھانے سبی میں2013 سے 8.1.2015تک مختلف مقدمات میں گرفتار ہونے والے ملزماں سے برآمد کی جانے والی اعلیٰ قسم کی 40کلو چرس جس کی عالمی منڈی میں قیمت لاکھو ں روپے مالیت ہے کو جوڈیشل مجسٹر یٹ سبی 1میر جمعہ خان مندوخیل کی زیر نگرانی ریلوے تھانہ سبی میں نذر آتش کردی اس موقع پر تین بوتل شراب بھی شامل تھی جبکہ 90گرام ہیروئن اور اعلی قسم کی 700گرام افیون کو لیبارٹری میں معائنہ کیلئے ریلوے ہیڈکوراٹر محکمہ پولیس کو بھیج دی گئی اس موقع پر محمد خان کھوسہ ،چوہدری عبدالرحمان باجوہ، ایس ایچ او ریلوے تھانہ محمد اسلم ، ہیڈمحرر غلام محمد، نائب محرر شیر دل ، شہزاد عبداﷲ ، ظہیراحمد بادشاہ، قائم علی شاہ کے علاوہ ریلوے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ،قبل ازین ریلوے پولیس تھانہ سبی کے ایس ایچ او محمد اسلم نے جوڈیشل مجسٹریٹ سبی1 میر جمعہ خان مندوخیل کو ریلوے پولیس تھانہ سبی کی کارکردگی کے حوالے سے بھی تفصیلی آگہی فراہم کی۔

(جاری ہے)

منشیات کی نذر آتش کرنے کے موقع پرجوڈیشل مجسٹریٹ سبی 1میر جمعہ خان مندوخیل نے قومی خبر رساں ادارے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف سپریم کورٹ و جیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق عوام کو سستے و بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے ہم اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں قانون کے مطابق انصاف کے تمام تصاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سخت سزا دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے روکنے کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے

متعلقہ عنوان :