میجر جنرل (ر) اختر وحید،سی ای او پی آئی پی او ایس اینڈ چل فاؤنڈیشن اور صوبائی وزیر صحت کاکوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کینٹ کادورہ

جمعہ 24 اپریل 2015 18:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) سابق کمانڈنٹ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف ری ہبیلیشن سائنسز راولپنڈی میجر جنرل (ر) اختر وحید،سی ای او پی آئی پی او ایس اینڈ چل فاؤنڈیشن ڈاکٹر بخت سرور اور صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے گزشتہ کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ کادورہ کیا اس موقع پر کمانڈنٹ سی ایم ایچ بریگیڈیئر محمد جنید خان،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ارباب عبدالودود ،کمانڈنٹ /وائس پرنسپل بریگیڈئیر حبیب الرحمن ،ڈائریکٹر سیکورٹی اینڈ ایڈمن کرنل عزیز الرحمن کاکڑ اورسینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے ڈائریکٹر سیکورٹی اینڈ ایڈمن کرنل عزیز الرحمن کاکڑ نے مہمانوں کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کالج میں اس وقت تقریباً400طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں کالج میں ہرسال 100طلباء وطالبات کو میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیاجاتا ہے اسکے علاوہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ طلباء کی ذہنی وجسمانی نشوونما کیلئے غیر نصابی سرگرمیوں سپورٹس ویک،جشن بہاراں فیسٹیول ودیگر کا انعقاد بھی کیاجاتا ہے انہوں نے کہا کہ کالج میں دور حاضر کی تمام ضروری اور جدید سہولیات مہیا کی گئی ہیں جس سے طلباء کو میڈیکل کی تعلیم میں آسانی ہورہی ہے اس سے پہلے صوبے میں صرف ایک ہی میڈیکل کالج تھا جس سے یہاں کے طلباء کو دیگر صوبوں کو جانا پڑتا تھا پاک آرمی کی کوششوں اور تعاون سے کالج کا قیام اور اس کے بعد کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی سے کالج دن دگنی رات چگنی ترقی کررہا ہے اور ملک بھر سے ہر سال سیکڑوں طلباء وطالبات داخلے کیلئے فارم جمع کرواتے ہیں کالج میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے رولز کے مطابق اگلے سال سے ڈینٹل کالج اور پوسٹ گریجویٹ کلاسز کا آغاز بھی ہوجائیگاکالج میں ای سسٹم کے تحت لائبریری کے قیام سے طلباء کی کافی مشکلات حل ہوئی ہیں جس سے انہیں بغیر کسی جدوجہد کے ہر طرح کی کتابوں تک رسائی حاصل ہے کالج آف نرسنگ کا قیام بھی عمل میں لایاجاچکا ہے جس میں باقاعدگی سے کلاسز کا انعقاد ہورہا ہے اس موقع پر مہمانوں نے کالج کی عمدہ کارکردگی ،فیکلٹی ممبران کی محنت اور کالج میں مہیا کی گئی سہولیات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کالج صوبے کے عوام کیلئے تحفہ ہے اور انتہائی قلیل مدت میں کالج میں جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس سے جلد ہی کالج کا شمار ملک بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہوگا ۔