ایف سی اوراے این ایف نے لورالائی میں30سے زائدایکڑ زمین پر زیر کاشت افیون کی فصل تلف کردی

جمعہ 24 اپریل 2015 18:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) فرنٹیئرکوربلوچستان اوراے این ایف نے لورالائی کے علاقے چمبازہ میں30سے زائدایکڑ زمین پر زیر کاشت افیون کی فصل کو تلف کر دیا۔ افیون کی فصل کو تلف کرنے میں ایف سی اوراے این ایف کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان نے اینٹی نارکوٹکس فورس اورسول انتظامیہ کے ساتھ مل کرلورالائی میں میں30سے زائدایکڑزمین پر زیر کاشت افیون کی فصل کو تلف کر دیا ۔

افیون کی فصل کو تلف کرنے میں ایف سی کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اوراے این ایف کے اہلکاروں نے 10ٹریکٹروں کے ساتھ حصہ لیا۔ آئی جی ایف سی میجرجنرل شیرافگننے ایف سی کے جوانوں کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور صوبے میں پوست کے کاشتکاروں،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افرادکیخلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھے گی تاکہ صوبے کومنشیات کی لعنت سے چُھٹکارا دلا یاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :