کوئٹہ،ایف سی کی کارروائی پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹ پر نصب آئی ای ڈی کو بر آمد کرکے ناکارہ بنا دیا
جمعہ 24 اپریل 2015 18:36
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) فرنٹیئرکوربلوچستان نے مند کے علاقے گواک میں کارروائی کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کی روٹ پر نصب آئی ای ڈی کو بر آمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔کارروائی کے دوران شرپسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2شرپسند زخمی ہو گئے اور بھاری تعداد میں خود کار ہتھیار بھی بر آمد کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق مند کے علاقے گواک میں فرنٹیئرکور بلوچستان کی پٹرولنگ پارٹی نے معمول کے گشت کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹ پر نصب آئی ای ڈی کو بر آمد کر کے ناکارہ بنا دیا اس دوران شرپسندوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی پٹرولنگ پارٹی پرفائرنگ بھی کی۔
فرنٹیئر کور کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2شرپسندوں کو زخمی کر کے بھاری تعداد میں خودکار ہتھیار بر آمد کرکے قبضے میں لے لیا ۔(جاری ہے)
شرپسندوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے ہتھیار میں 01عدد تھری ناٹ تھری رائفل،01عددراکٹ(3فٹ( 02عددایس ایم جیزبمعہ راؤنڈز،01عددآئی ای ڈی اور موٹر سائیکل شامل ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ شرپسندوں نے تخریبی کارروائی کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے روٹ پر آئی ای ڈی نصب کی تھی جس پر ایف سی نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کامیاب کا رروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور بلوچستان کو ایک پرامن اور مثالی صوبہ بنانے کیلئے کوئی کسر روا نہیں رکھی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.