بلوچستان کے علاقے بولان میں ٹرک کھائی میں گرنے سے کمسن بچوں اور خواتین سمیت 31 افراد زخمی

جمعہ 24 اپریل 2015 18:36

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ڈیرہ الہ یار سے کوئٹہ جانے والا ٹرک ضلع کچھی کے علاقہ بی بی نانی کے قریب ٹائر پھٹ جانے سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 31افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی بے ایریا مچ لیویز نہ بی بی نانی کے قریب ڈیرہ الہ یار سے کوئٹہ جانے والا ٹرک نمبر ٹائر پھٹ جانے سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا جس کے باعث ٹرک میں سوارفتح محمد ولد کریم بخش، عطاء بھائی ولد رضا محمد، علی مراد ولد عبدالحق ،وزیر ولد صالح محمد، شہزادہ ولد صالح محمد ، زماں ولد شہزادہ ،عظمی دختر شہزادہ، محمودہ زوجہ خان محمد، شہباز خان ولد علی مراد، زبیر ولد علی مراد، نظام ولد علی مراد، آصف ولد علی مراد،احسان ولد علی مراد ، رضا ولد کریم بخش، اعجاز ولد کریم بخش، محمد بخش ولد رحیم بخش، نادر ولد رحیم بخش،سلیمان ولد رحیم بخش، ممتاز ولد رحیم بخش۔

(جاری ہے)

نسرین ولد رحیم بخش، ظہیر ولد رحیم بخش وکئی خواتین سمیت افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال مچ لے جایا گیا جہاں پر ضروری طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ بھیج دیا گیا ٹرک میں تین خاندان سوار تھے جو لاشاری قبائل سے تعلق رکھتے ہے کوئٹہ جارہے تھے مقامی پولیس نے ضروری کاروائی کیلئے تفتیش شروع کردی

متعلقہ عنوان :