کچھی ،سینئر اساتذہ کے نام سے بیانات جاری کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ،خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جائیگی،گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان

جمعہ 24 اپریل 2015 18:32

بولان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) ضلع کچھی میں سینئر اساتذہ کے نام سے بیانات جاری کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔نواز جتک۔گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر محمد نوازجتک نے گزشتہ چند دنوں سے ضلع کچھی میں سینئر اساتذہ کے نام سے بیانات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے انہیں تنبیہ کی ہے کہ وہ آئیندہ کسی بھی قسم کا اخباری بیان جاری کرنے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

تنظیم کے آئین میں سینئراور جونئیراساتذہ کا کوئی تصور نہیں ہر سطح کی کابینہ صوبائی،ڈویژنل،ضلع اور سرکلاپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض سر انجام دیتی ہے۔ضلع کچھی میں جی ٹی اے کی کابینہ موجود ہے جو حال ہی میں اساتذہ کی ووٹوں سے منتخب ہوئی ہے اور اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے اسکی ذمہ داری ہے اگر کسی رکن کو ضلعی کابینہ کے کسی عہدیدار سے شکایت ہو تو وہ ڈویژنل اور صوبائی کابینہ سے تحریری طور پر شکایت کرے اپنے طور پر بیانات جاری کرنے سے گریز کیا جائے۔اگر پھر بھی کسی رکن نے اپنے طور پر بیان جاری کیا تو اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی جس میں تنظیم سے اسکی رکنیت ختم بھی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :