فٹ وئیر انڈسٹری کو ماہر افرادی قوت کی فراہمی کیلئے ٹیوٹا کورس متعارف کروائیگی، عرفان شیخ

ٹیوٹااور پاکستان فٹ ویئر کے مشترکہ تعاون سے اس سیکٹر میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی

جمعہ 24 اپریل 2015 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) فٹ وئیر انڈسٹری کو ماہر افرادی قوت کی فراہمی کیلئے ٹیوٹا کورس متعارف کروائے گی، اس وقت گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی گوجرانوالہ میں تین سالہ ڈی اے ای لیدر ٹیکنالوجی، ایک سالہ لیدر مینوفیکچرنگ، شو ڈیزائننگ اینڈ ماڈلنگ کورسزمیں ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے گزشتہ روز ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں میاں محمد افضل کی قیادت میں پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے 4رکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیداران منصور احسان شیخ، عابد حفیظ، جاوید صدیقی ،ٹیوٹا افسران اظہر اقبال شاد، اختر عباس بھروانہ، عائشہ قاضی، ڈاکٹر افتخار احمد اور وحید اختر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹانے فٹ ویئر انڈسٹری کے متعلقہ شارٹ کورسز کا نصاب تیار کیا ہے جن میں گریڈ نگ آف شوکمپوننٹ اور پیٹرن میکنگ شامل ہیں۔

تین سالہ ڈی اے ای ان فٹ ویئرٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے تربیت کا تعینٹی این اے کر لیا گیا ہے۔ان کورسزکو گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی گوجرانوا لہ میں فٹ ویئر انڈسٹری کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے شروع کیا جائے گا۔ ٹیوٹااور پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مشترکہ تعاون سے اس سیکٹر میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔

پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدیدارمیاں محمد افضل نے کہا کہ فٹ ویئر انڈسٹری بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر تقریبا پانچ لاکھ افراد کو روزگار فرہم کر رہی ہے۔ یہ صنعت پاکستانی چمڑے کو بیش قیمتی جوتوں کی شکل میں کثیر تعداد میں تیار کر کے دنیا بھر کے ممالک کو برآمدکرتی ہے۔ ہماری صنعت کو بین الاقوامی مارکیٹ کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے ضروری تکنیکی ما ہرین اور سپروائزری عملے کی کمی ہے۔ ٹیوٹاکے تعاون سے فٹ ویئر کو افرادی قوت کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :