ملک سے پولیو کے خاتمہ کے لیے عوام اور چاروں صوبائی حکومتیں مل کر جدوجہد کریں ‘ صائمہ شبیر

جمعہ 24 اپریل 2015 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء ) الخدمت فاؤنڈیشن وویمن ونگ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمہ کے لیے عوام اور چاروں صوبائی حکومتیں مل کر جدوجہد کریں تاکہ اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

بیدیاں روڈ پر الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کی فروخت بھی اہم مسئلہ ہے جن سے مریضوں کی زندگی کو خطرات بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔

حکومت کو جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے مؤثر اقدامات اٹھانے چاہئیں اور اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو عبرتناک سزادینی چاہئیے۔صائمہ شبیر نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ میں خاتون ڈاکٹر سمیت تین ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ 650 مریضوں نے فری میڈیکل کیمپ سے استفادہ کیا جن میں خواتین مریضوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ مریضوں کو پانچ روز تک کی مفت ادویات بھی دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :