گندم خریداری عمل میں بے ضابطگیاں،ڈی سی اوز چھاپہ مار مہم کے سربراہ مقرر

خریداری عمل کوشفاف بنانے کے لیے کسی قسم کی غفلت یالاپرواہی کوبرداشت نہ کیاجائے،وزیر اعلیٰ کی ہدایت

جمعہ 24 اپریل 2015 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24اپریل۔2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھرکے اضلاع کے ڈی سی اوزکواپنے اضلاع میں واقع گندم خریداری مراکزپراچانک چھاپے مارنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی اوزکوجاری مراسلہ میں کہاگیاہے کہ کسی بھی ’’بے ضابطگی‘‘ کی صورت میں ملوث عملے کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے کاشتکاروں کی شکایات کابروقت ازالہ کیاجائے اورگندم خریداری کے عمل کوشفاف بنانے کے لیے کسی قسم کی غفلت یالاپرواہی کوبرداشت نہ کیاجائے حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :